کیری سوزوکی کھائی میں جا گرا


 مانسہرہ  بالاکوٹ روڈ  پر سنگڑ کے مقام کیری سوزوکی کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں  8افراد شدید زخمی ہو گئے ۔۔۔۔

 سیاحوں کی گاڑی کو سنگڑ کے مقام پر  حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیری ڈبہ کی بریک فیل ہو گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی کیوائی  سے ایمبولینس اور میڈیکل سٹاف فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثے کے نتیجے میں 8 افراد  شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور ابتدائی طبی امداد فراہم کی  اور بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ گیا۔ زخمیوں میں شامل 

فخر عباس ، بلال احمد ،جاوید فاروق ، مجیب جعفر ، حمزہ علی ، رضا طارق ،تمام زخمی افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔