---

(CCD) کا اہم پیغام — بدمعاشی اور جرم کا انجام قریب ہے!


کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD)


پنجاب پولیس کے تحت کام کرنے والے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی جانب سے ایک نہایت اہم پیغام جاری کیا گیا ہے، جو نہ صرف نوجوانوں بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہے۔ CCD اب کسی بھی قسم کی جرائم پیشہ سرگرمیوں پر نہ صرف نظر رکھے ہوئے ہے بلکہ فوری اور سخت کارروائیاں بھی کر رہا ہے۔


📌 اہم نکات:


1. جرائم پیشہ عناصر ہوشیار ہو جائیں!

CCD کسی کے دباؤ، سفارش یا تعلق کی بنیاد پر کارروائی نہیں کرتا۔ تمام کارروائیاں انٹیلیجنس رپورٹس اور پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔

ریکارڈ یافتہ ڈاکو، کار لفٹر، منشیات فروش، اور دیگر جرائم پیشہ افراد یہ بھول جائیں کہ وہ "اندر جا کر باہر آ جائیں گے"۔


2. اسلحہ کی نمائش اور ویگو ڈالہ کلچر ختم!

اب اسلحہ کی نمائش "غلطی سے" بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ CCD کی ٹیمیں 24 گھنٹے گشت میں رہتی ہیں۔ شادی ہو یا جنازہ، اگر اسلحہ نکالا گیا تو آپ کو سرِ عام گھسیٹا جائے گا۔

یاد رہے: حال ہی میں ایک رکنِ اسمبلی کے ساتھ یہی ہوا ہے، اور ان کے لیے بھی کوئی سفارش یا پیسہ کام نہ آیا۔


3. CCD اب روایتی تھانہ نہیں!

یہ ٹیم روایتی تھانوں کی طرح محض چھاپے نہیں مارتی، بلکہ روڈ پر براہِ راست کارروائی کرتی ہے۔ اب بد معاشی، پستول ڈبے، اور چھوٹے ڈان کلچر کا خاتمہ قریب ہے۔ ضمانت بھی آسانی سے نہیں ہوگی۔


4. ریکارڈ یافتہ ملزمان کے لیے آخری موقع

جو مجرم ماضی میں جرائم میں ملوث رہ چکے ہیں، وہ پکی اور سچی توبہ کریں۔ اب کوئی دوسرا راستہ نہیں۔


5. CCD کی مداخلت تھانہ کی کارروائی میں صرف تب ہوتی ہے جب…

اگر کسی تھانہ میں کوئی ایف آئی آر درج ہو چکی ہو اور ملزم CCD کے ہتھے چڑھ جائے تو کیس خودبخود CCD کی تحویل میں چلا جائے گا۔ پھر نہ سفارش چلے گی نہ پیسہ۔ ہر قتل، اغواء، اور ڈکیتی جیسے کیسز میں CCD براہِ راست ایکشن لے رہا ہے۔



---


🔴 پیغام برائے والدین اور عوام:


اپنے بچوں کو جرائم سے دور رکھیں، بد معاشی اور اسلحہ کی نمائش جیسے کاموں سے روکیں۔

CCD کی نظر سب پر ہے، اور اب "عزت کے فالودے" بننے میں دیر نہیں لگتی۔

قانون سب کے لیے برابر ہے۔